بالی ووڈ اداکار اور فلم ساز اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم شوائے باپ اور بیٹی کےرشتے پر مبنی فلم ہے۔ اجے دیوگن ان دنوں اپنی آنے والی فلم شوائے کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے فلم میں اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری بھی کی ہے۔
یہ فلم 28 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں اجے کے علاوہ سائشا سہگل، ویر داس اور گریش كرناڈ بھی اہم
کرداروں میں نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا "اس فلم کو بنانے کے پیچھے سب سے پہلے خیال جذبات کا ہے۔
جب میں نے سکرپٹ پر کام کرنا شروع کیا، تو ایک والد کے طور پر میں نے والدین اور بچے کے درمیان تعلقات کی کہانی پر غور کیا۔ یہ ایک جذباتی فلم ہے جو باپ اور بیٹی کے درمیان محبت کی کہانی بتاتی ہے۔ فلم میں باپ اور بیٹی کے درمیان تعلقات کو دیکھ کر ناظرین جذباتی ہو جائیں گے